مسلم لیگ (ق) کے سینیٹر مشاہد حسین سید نے ایشین پارلیمنٹرین اسمبلی کی قرارداد کو ایوان میں پیش کیا ، ایوان نے متفقہ طور پر منظور کرلیا

منگل 10 مارچ 2015 21:40

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار .10 مارچ 2015ء) مسلم لیگ (ق) کے سینیٹر مشاہد حسین سید نے ایشین پارلیمنٹرین اسمبلی کی قرارداد کو ایوان میں پیش کیا جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کرلیا ۔

(جاری ہے)

منگل کے روز ایشین پارلیمنٹری اسمبلی کے قیام پر چیئرمین سینٹ نیئر حسین بخاری کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ایوان نے قرارداد منظور کرلی یہ قرارداد مسلم لیگ (ق) کے سینیٹر مشاہد حسین سید نے پیش کی جسے متفقہ طور پر ایوان میں پاس کیا گیا ۔ اس موقع پر مشاہد حسین سید نے کہا کہ نیئر حسین بخاری نے پہلی اسمبلی بنائی جو قابل تحسین اقدام ہے جسے پوری قوم نے سراہا ہے ایشیا کے تمام جمہوری ممالک اس کے ممبر ہیں جمہوریت اور پارلیمانی استحکام میں یہ اسمبلی اہم کردار ادا کرے گی ۔