علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں چوری کی دوسری واردات‘ لاکھوں کا سامان رات کے اندھیرے میں اڑا لیا گیا‘

منگل 10 مارچ 2015 21:37

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار .10 مارچ 2015ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں چوری کی دوسری واردات‘ لاکھوں کا سامان رات کے اندھیرے میں اڑا لیا گیا‘ سیکیورٹی بے بس‘ وائس چانسلر سمیت دیگر انتظامیہ کی پر اسرار خاموشی‘ علاقے کے تھانہ میں رپورٹ تک درج نہ کروائی گئی‘آن لائن کو انتہائی اہم ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں گزشتہ شب کنٹینرز کے تالے توڑ کر وہاں پر موجود الیکٹرانک و دیگر قیمتی سامان چوری کر لیا گیا جس کی مالیت لاکھوں میں بتائی جا رہی ہے مگر اس معاملے پر انتظامیہ اور وائس چانسلر کی پر اسرار خاموش غمازہ کرتی ہے کہ واردات میں ملوث یونیورسٹی کا مافیا ہو سکتا ہے تاہم تھانہ آئی نائن سے معلوم کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی اور نہ ہی مقدمہ کا اندراج ہوا ہے۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی کے سیکیورٹی انچارج اسماعیل سے موقف لیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ وہ گزشتہ شب چھٹی پر تھے اور معلوم تو ہے کہ کنٹینرز میں کباڑ تھا مگر اس کے علاوہ 20 سیکیورٹی گارڈ اور بھی ڈیوٹی کرتے ہیں ان سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ یونیورسٹی میں چوری کی دوسری بڑی واردات ہے اور انتظامیہ کی پر اسرار خاموشی سوالیہ نشان ہے۔

متعلقہ عنوان :