نور پور تھل کا علاقہ بارانی اور یک فصلی ہے یہاں پر زیادہ تر چنے کی کاشت کی جاتی ہے،

فصل کا سارا دارومدار باران رحمت پر ہوتا ہے جس سال چنے کی کاشت فصل بروقت پر بارشیں ہوجائیں خوشحال ہوتی

منگل 10 مارچ 2015 21:30

نور پور تھل(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار .10 مارچ 2015ء) نور پور تھل کا علاقہ بارانی اور یک فصلی ہے یہاں پر زیادہ تر چنے کی کاشت کی جاتی ہے چنے کی فصل کا سارا دارومدار باران رحمت پر ہوتا ہے جس سال چنے کی کاشت فصل بروقت پر بارشیں ہوجائیں خوشحال ہوتی ہے اور اگرخدانخواستہ بروقت باران رحمت نہ ہو یا کاشت کار فصل چنا آفات سماوی و ارضی کا شکار ہو تو نور پور تھل کا کسان سخت مفلوک الحال سے دو چار ہوجاتا ہے حالیہ شدید ژالہ باری سے نواحی مواضعات شاہ حسین ، رکھ شاہوالہ ، رکھ محمود شہید ، کاتی مارتھل ، جوڑا کلاں ، تیتری اور میں فصل چنا کو سخت نقصان پہنچا ہے ۔

(جاری ہے)

متاثرہ کاشتکاروں نے حکومت سے خصوصی ریلیف پیکج کا پرزور مطالبہ کیا ہے دریں اثناء کسانوں نے حکومت سے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ نور پور تھل میں چنے کا ریسرچ سنٹر قائم کرکے کسانوں کا دیرینہ مطالبہ پورا کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :