پاکستان کو مولویوں نے نہیں بلکہ شجاع خانزادہ جیسے وزراء اور نااہل عوامی نمائندوں نے تباہ کیا،قاضی احمد اکبر

منگل 10 مارچ 2015 20:45

حضرو ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار .10 مارچ 2015ء ) پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماو سابق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 16 قاضی احمد اکبر نے کہا ہے کہ اگر وزیر داخلہ پنجاب کرنل (ر) شجاع خانزادہ نے نیشنل ایکشن پلان پڑھا ہوتا تو وہ اقتدار کی کرسی پر بیٹھ کر سرزمین چھچھ میں علماء کرام کو گیدڑ نہ کہتے، پاکستان کو مولویوں نے نہیں بلکہ ان جیسے وزراء اور نااہل عوامی نمائندوں نے تباہ کیا میں نے نیشنل ایکشن پلان کا مطالعہ کیا ہے جس میں کہیں بھی درج نہیں کہ مساجد سے لاوٴڈ سپیکرز اتارے جائیں، علماء کے خلاف توہین آمیز بیان اور انہیں گیدڑ کہنے پر وزیر داخلہ کرنل(ر) شجاع خانزادہ نے معافی نہ مانگی تو حضرو اٹک میں آل پارٹیز کانفرنس بلا کر سخت سے سخت احتجاجی لائحہ عمل طے کریں گے، علماء کرام وزیر داخلہ کے بیان پر احتجاج کریں پی ٹی آئی ان کے کندھے سے کندھا ملائے گی، صوبائی وزیر داخلہ شجاع خانزادہ ایسے بیانات سے گریز کریں جن سے پورے پنجاب کا ماحول خراب ہو تا ہو انہیں معلوم ہونا چاہئے ریسکیو1122پنجاب کی 50تحصیلوں میں کام کررہی ہے اور ان کے 9سالہ اقتدار میں رہنے کے باوجود تاحال تحصیل حضرو میں ریسکیو 1122کا نہ ہونا ان کی نااہلی کا واضح ثبوت ہے، وزیر داخلہ شجاع خانزادہ نے چھچھ محافظ کمیٹی کے وفد کی موجودگی میں علماء کے خلاف بیان بازی کی ان خیالات کا اظہار انہوں نے کامرہ میں پبلک سیکرٹریٹ میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر پی ٹی آئی ضلع اٹک کے جنرل سیکرٹری نونی خان بنگش، حاجی فیروزدین، ممتاز خان، جاوید خان اور دیگر کارکنان بھی موجود تھے، قاضی احمد اکبر نے کہا کہ اس وقت تححصیل حضرو میں کرپشن کے تمام ریکارڈ ٹوٹ چکے ہیں اور صوبائی وزیر داخلہ کے کچن اور ڈیرہ کے اخراجات ان کے کرپٹ حواری چلا رہے ہیں جو تھانوں، پٹوار خانوں، یونین کونسلوں ، رجسٹرار سے بھتہ اور کرپشن کے ذریعے لاکھوں کما رہے ہیں اور تمام حواریوں نے محکمہ تقسیم کر رکھے ہیں ایک سوال پر قاضی احمد اکبر نے کہا کہ اگر صوبائی وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ نے علمائے کرائم سے اپنے بیان کی معافی مانگتے ہیں تو پھر یہ علماء کا استحقاق ہے کہ وہ کیا فیصلہ کرتے ہیں تاہم پی ٹی آئی علماء کی توہین کسی صورت برداشت نہیں کرے گی علماء کرام کی وجہ سے دین گھر گھر تک پہنچ رہا ہے وہ ہمارے ماتھوں کا جھومر ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ شجاع خانزادہ اور حلقہ کے عوام میں بڑی خلیج قائم ہو چکی ہے جس کا واضع ثبوت ان کا علماء کے خلاف حالیہ بیان ہے

متعلقہ عنوان :