کراچی چیمبرآف کامرس میں11مارچ کو بلڈ کیمپ لگے گا،
دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے ممبران خون کے عطیات دیں، افتخار وہرہ
منگل 10 مارچ 2015 19:26
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار .10 مارچ 2015ء) کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری( کے سی سی آئی ) میں افضال میموریل تھیلیسیمیا فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام بلڈ ڈونیشن کیمپ مجید باوانی آڈیٹوریم میں بدھ11مارچ2015کو صبح 10بجے سے شام4بجے تک لگایا جائے گا۔کراچی چیمبر آف کامرس کے صدرافتخار احمد وہرہ نے کے سی سی آئی کے تمام ممبران سے درخواست کی ہے کہ وہ افضال میموریل تھلیسیمیا فاؤنڈیشن کے نیک مقاصد میں اپنا بھرپور تعاون پیش کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ خون کے عطیات دیں تاکہ دکھی انسانیت کی بلا تفریق خدمت کی جاسکے۔
کے سی سی آئی کے صدر نے اے ایم ٹی ایف کی مختلف طبی سہولیات کو سراہتے ہوئے کہاکہ غریب اور نادار تھیلیسیمیاکے مریضوں کو بلا معاوضہ علاج و معالجے کی سہولت کی فراہمی انسانیت کی سب سے بڑی خدمت ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ فیڈرل بی ایریا میں واقع اسٹیٹ آف دی آرٹ افضال میموریل تھیلیسیمیافاؤنڈیشن میں مریضوں کو اعلیٰ معیار کی طبی سہولیات کی فراہمی انتظامیہ کی بہتر کارکردگی کا واضح ثبوت ہے۔
انھوں نے اے ایم ٹی ایف کوکراچی چیمبر آف کامرس کی جانب سے مکمل تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کراتے ہوے کہا کہ یہ پاکستان کا وہ پہلا ادارہ ہے جہاں تھیلیسمیا کے مریضوں کے لیے تمام طبی سہولیات سے مزین انتہائی طبی نگہداشت یونٹ بھی قائم ہے جہاں میڈیکل ڈائیگنونسٹک وکلینیکل سہولیات بھی دستیاب ہیں۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ افضال میموریل تھیلیسیمیا فاوٴنڈیشن نے نومبر 2003میں انتہائی کم وسائل سے اپنی خدمات کا آغاز کیا اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ زندگی کے مختلف حلقوں سے تعلق رکھنے والے مخیر حضرات کے تعاون سے تھیلیسیمیا سینٹر کا قیام عمل میں لایا گیا جوتھیلیسیما کے مریضوں کو جدیدطبی سہولیات فراہم کرنے میں مصروف عمل ہے۔اے ایم ٹی ایف میں تمام مریضوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں خاص بات یہ ہے کہ تھیلیسیمیا کے مریض ہی اے ایم ٹی ایف کے مہمان ہیں۔اس منصوبے کوخون کی مختلف بیماریوں میں مبتلامریضوں کے والدین سے منسوب کیا گیاہے کیونکہ اے ایم ٹی ایف کا یہ ماننا ہے کہ وہی اس کی اصل ڈرائیونگ فورس ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
مرکزی بینک نے شرح سود برقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا ہے،میاں زاہد حسین
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی
-
اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول
-
کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 298 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار993پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے کلو کمی
-
پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.