کراچی یونیورسٹی کی زمین پر ہونیوالی تعمیرات کیخلاف ایک ماہ میں رپورٹ طلب

منگل 10 مارچ 2015 19:04

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار .10 مارچ 2015ء) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس صلاح الدین پنہور کی عدالت نے کراچی یونیورسٹی کی زمین پر ہونیوالی تعمیرات کیخلاف ایک ماہ میں رپورٹ طلب کرلی ہے ۔

(جاری ہے)

سندھ ہائی کورٹ میں کراچی یونیورسٹی کی انتظامیہ کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی کہ کراچی یونیورسٹی کو یونیورسٹی روڈ پر ہی 1956ء میں زمین الاٹ کی گئی تھی، لیکن یہ زمین اب کسی اور کو الاٹ کر کے اس پر تعمیرات شروع کردی گئی ہے، منگل کو عدالت نے ناظر کو مقرر کرتے ہوئے ایک ماہ میں رپورٹ طلب کرلی، جبکہ مذکورہ تعمیرات کو بھی روکنے کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :