کراچی،کم عمرآمنہ کی شادی کے خلاف درخواست پر دلہا، نکاح خواں اورگواہوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

منگل 10 مارچ 2015 19:04

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار .10 مارچ 2015ء) جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں کم عمرآمنہ کی شادی کے خلاف درخواست پر دلہا، نکاح خواں اورگواہوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی کہ 9سال کی بچی سے اس کے سگے خالو عبدالعزیز نے 22 جنوری کو جبری نکاح کیاہے ۔

(جاری ہے)

عدالت نے درخواست گزار کا موقف سنتے ہوئے دلہا ،نکاح خواں اور گواہوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گررفتاری جاری کرنے کا حکم دے دیا جبکہ ملزمان کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں مقامی عدالت کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کی گئی جس کی سماعت جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے کی ۔

جہاں عدالت نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ بچی کی عمر کا تعین کرنے کے لیے رجسٹرار میڈیکل کروائے اور بچی کے میڈیکل کی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی جائے،عدالت نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ بچی کو دارلامان بھجوایا جائے جبکہ عدالت نے سماعت 25 مارچ تک ملتوی کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :