ژوب ڈسٹرکٹ کی ترقی کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائیں جائیں گے،یوسف خان مندوخیل

منگل 10 مارچ 2015 19:00

کوئٹہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار .10 مارچ 2015ء) ڈسٹرکٹ چےئرمین ژوب یوسف خان مندوخیل نے کہا ہے کہ ژوب ڈسٹرکٹ کی ترقی کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائیں جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنی رہائش گاہ پر مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ژوب میں صحت تعلیم اور پینے کا صاف پانی کی فراہمی ہماری ترجیحات میں شامل ہے یوسف خان مندوخیل نے مزید کہا کہ عوام کے مسائل کے حل میں بلدیاتی اداروں کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے انہوں نے کہا کہ اپنی تمام تر صلاحتیوں کو بروئے کار لاؤں گا ژوب کی عوام کو درپیش مسائل کو حل کرنے کا پختہ عزم کر رکھا ہے اور عوام کیلئے میرے دروازے ہمیشہ کھلے رہیں گے اور علاقے کی ترقی کیلئے عوام کی تجاویز کا خیر مقدم کیا جائے۔