الطاف حسین کا آصف زرداری کو فون ،رضا ربانی کی یقینی کامیابی پر مبارکباد،

وقت کا تقاضا ہے سیاسی ومذہبی جماعتیں سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر ملک کی ترقی وخوشحالی کیلئے کردار ادا کریں ،قائد ایم کیو ایم

منگل 10 مارچ 2015 18:51

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار .10 مارچ 2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے چیرمین سینیٹ کے لئے اپوزیشن جماعتوں کے امیدوار رضا ربانی کی یقینی کامیابی پر مبارک باد پیش کی۔الطاف حسین نے آصف زرداری سے ٹیلی فونک گفتگو میں وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے سینیٹ چیرمین کے لئے اپوزیشن کے متفقہ امیدوار رضا ربانی کی حمایت کے اعلان کو خوش آئند قراردیتے ہوئے ان کی یقینی کامیابی پر مبارک باد پیش کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ سیاسی ومذہبی جماعتیں سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر ملک کی ترقی وخوشحالی اور عوام کی فلاح وبہبود کے لئے بھرپور کردار ادا کریں۔اس موقع پر آصف زرداری نے کہا کہ تمام جماعتوں کے باہمی تعاون اور دعاں کی بدولت اللہ تعالی نے ہمیں اس معاملے میں سرخرو کیا جب کہ یہ ایم کیو ایم سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں اور ملک بھر کے عوام کی کامیابی ہے جس پر ہم اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں، دوران گفتگو دونوں رہنماں کے درمیان صوبے کی ترقی اور عوام کی فلاح کے لئے مل جل کر کام کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔