بلوچستان نیشنل پارٹی کی ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی کو سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد

منگل 10 مارچ 2015 18:40

وڈھ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار .10 مارچ 2015ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کراچی کے سینئر رہنماء میر قمبر مینگل اور میر عبدالسلام گرگناڑی نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی ڈپٹی آرگنائزر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی کو سینیٹر منتخب ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ جہانزیب جمالدینی کا سینیٹر منتخب ہونا خوش آئند ہے امید کی جاتی ہے کہ موصوف بلوچ قوم کے عظیم تر مفادات کا ایوان بالا میں بھر پور دفاع کریں گے اور بلوچستان کی تعمیر و ترقی میں بھی کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :