کراچی ،واٹربورڈ سمیت بلدیاتی اداروں کے ملازمین کا تصدیقی عمل دوسرے روز بھی جاری رہا

منگل 10 مارچ 2015 18:38

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار .10 مارچ 2015ء) صوبائی وزیر اطلاعات ،بلدیات اور چیئرمین کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ شرجیل انعام میمن کی ہدایت پر دیگر بلدیاتی اداروں سمیت واٹربورڈ ملازمین کی تصدیقی عمل کے دوسرے روز منگل10مارچ کوبھی ملازمین نے ڈپٹی اور اسسٹنٹ کمشنرز کے روبروپیش ہوکر اپنی شناخت کرائی تصدیقی عمل کے دوسرے روز منگل کوبھی واٹربورڈ کے ضلع جنوبی میں واقع دفاتر کے ملازمین کی تصدیق ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی سلیم راجپوت،اسسٹنٹ کمشنر عبدالحلیم جاگرانی ، اسسٹنٹ کمشنر سجاد ابڑو، اسسٹنٹ کمشنر عبید اللہ ، ضلع غربی کے دفاتر کے ملازمین کی تصدیق ڈپٹی کمشنر سید محمد علی شاہ ، اسسٹنٹ کمشنر اسد اللہ عباسی ،اسسٹنٹ کمشنر حشام مظہر ضلع کورنگی میں ڈپٹی کمشنر آصف جان صدیقی ،شاہ فیصل میں اسسٹنٹ کمشنرحسن رضا، ضلع ملیر میں ڈپٹی کمشنر قاضی جا ن محمد،سید غلام مہدی شاہ ، گڈاپ میں مختار ابڑو، ضلع وسطی میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سیف الرحمٰن ، اسسٹنٹ کمشنر عبدالفہیم خان ، اسسٹنٹ کمشنرسمیرا حسین ،اسسٹنٹ کمشنرارشد وارثی ،اسسٹنٹ کمشنررفیق شیخ ضلع شرقی میں ڈپٹی کمشنر آغا پرویز ، اسسٹنٹ کمشنر آصف کلور اسسٹنٹ کمشنرنازیہ زمان ، اور اسسٹنٹ کمشنر شوکت اجن نے ملازمین کی تصدیق کی منگل کو ضلع جنوبی میں سپرنٹنڈنگ انجینئر صدر ،ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکس لیاری ،سپرنٹنڈنگ انجینئر اورنگی ٹاوٴن سپرنٹنڈنگ انجینئر شاہ فیصل ٹاوٴن سپرنٹنڈنگ انجینئر کورنگی ،ڈویژن سیوریج VI لیاقت آباد سپرنٹنڈنگ انجینئر گلبرگ ،ایگزیکٹیو انجینئر ٹاوٴن میونسپل ایڈمنسٹریشن یو پی موڑ،ایگزیکٹیو انجینئر نارتھ ناظم آباد سپرنٹنڈنگ انجینئر جمشید ٹاوٴن واٹربورڈ نائنتھ مائل کارساز ، اور ڈبلیو ٹی ایم بلڈنگ گلشن چورنگی کے دفتر میں تصدیقی عمل بھرپور جذبہ کے تحت ہوا اور سیکڑوں ملازمین نے مکمل نظم و ضبط اور اسے اہم ذمہ داری سمجھتے ہوئے تصدیقی عمل میں حصہ لیا یہ سلسلہ 18مارچ تک جاری رہے گا ،بدھ 11مارچ کو سپرنٹنڈنگ انجینئر آفس اورنگی ٹاوٴن ، سپرنٹنڈنگ انجینئر آفس ملیر ، ایگزیکٹیو انجینئر کورنگی ٹاوٴن ، ایگزیکٹیو انجینئر گھارو ، سیوریج ڈویژن IV آفس لیاقت آباد ، ایگزیکٹیوانجینئر آفس نارتھ ناظم آباد ،سپرنٹنڈنگ انجینئر جمشید ٹاوٴن ،واٹربورڈ آفس نائنتھ مائل کارساز ،ڈبلیوٹی ایم بلڈنگ گلشن چورنگی کے دفتر میں واٹربورڈ کے ملازمین کی شناخت کی جائے گی

متعلقہ عنوان :