جامعہ کراچی : چار مخصوص نشستوں پر سنڈیکیٹ کے انتخابات12 مارچ کو ہونگے

منگل 10 مارچ 2015 18:38

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار .10 مارچ 2015ء) جامعہ کراچی کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر معظم علی خان کے اعلامیہ کے مطابق اساتذہ کی چار مخصوص نشستوں پر سنڈیکیٹ کے انتخابات بروز جمعرات 12 مارچ 2015 ء کو ہونگے ۔ان چارنشستوں پر پولنگ صبح 9:30 تا 1:00 بجے دوپہر سماعت گاہ کلیہ سماجی علوم جامعہ کراچی میں ہوگی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پروفیسرکی ایک نشست کے لئے پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی،پروفیسر ڈاکٹر حارث شعیب،پروفیسر ڈاکٹر ماجد ممتاز اور پروفیسر ڈاکٹرسید احتشام الحق شریک مقابلہ ہیں۔

ایسوسی ایٹ پروفیسر کی ایک نشست کے لئے ڈاکٹر منصور احمد،ڈاکٹر مقصود علی انصاری،ڈاکٹر ندیم احمد خان اور ڈاکٹر ثمر سلطانہ ،جبکہ اسسٹنٹ پروفیسر کی ایک نشست کے لئے محمد معیز خان،محمد اُسامہ شفیق،ڈاکٹر شکیل الرحمن فاروقی اور سید عاصم کا نام شامل ہے۔اسی طرح لیکچرر کی ایک نشست کے لئے لبنیٰ غزل، محسن علی ،نائلہ صدیقی اور نوید ارشد مقابلے میں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :