جیلوں میں قیدیوں میں ایڈز کی تصدیق کے بعد دوسرے دوسرے قیدیوں میں خوف وہراس پھیل گیا

منگل 10 مارچ 2015 17:49

جیلوں میں قیدیوں میں ایڈز کی تصدیق کے بعد دوسرے دوسرے قیدیوں میں خوف ..

صدر گوگیرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ۔2015ء) پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں میں ایڈز کی تصدیق کے بعد دوسرے قیدیوں میں خوف وہراس پھیل گیا ، لواحقین مختلف جیلوں میں اپنے پیاروں سے ملنے پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر کی جیلوں میں 80سے زائد ایڈز کے قیدی اور حوالاتی بند ہیں جن کا علاج جیلوں میں کیا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب جیل ذرائع کا کہناہے کہ پنجاب بھر کی جیلوں میں ایک سو سے زائد قیدیوں اور حوالاتیوں میں ایڈز کی تصدیق ہوئی ہے جس میں متعددخواتین ہیں ۔آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب بھر کی جیلوں میں ایڈز کے جن مریضوں کی حالت خراب ہوتی ہے ان کو جیلوں کے ہسپتال کی بجائے سرکاری ہسپتال میں داخل کروا دیا جاتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :