ژوب کے تعاون سے داخلہ مہم اگہی2015ڈسٹرکٹ ژوب کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن ژوب میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا

منگل 10 مارچ 2015 17:45

ژوب(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ۔2015ء) محکمہ تعلیم بلوچستان اور ESP(یونیسیسف )ضلع ژوب کے تعاون سے داخلہ مہم اگہی برائے سال2015ڈسٹرکٹ ژوب کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن ژوب میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں میونسپل کمیٹی ژوب کے چیرمین محمد سلیم مندوخیل بھی شریک تھے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ای او ژوب داوُد خان توخئی اور یونیسیف کے نمائندہ نے کہا کہ مفت اور معیاری تعلیم ہر بچے اور بچی کا بنیادی حق اور معاشرے کی ضرورت ہے ضلع ژوب میں بچوں اور بچیوں کی سکولوں میں موجودہ تعداد آبادی کی تناسب سے انتہائی کم ہے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ ہمارے ہاں اس وقت سکول عمر یعنی پانچ سے نو سال تک کے بچے اور بچیاں سکولوں میں داخل نہیں ہیں یہ بچے والدین کی ناخواندگی،تعلیم کی اہمیت کا فقدان سکولوں کی کمی اور سکولوں میں بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی وغیرہ کی وجہ سے سکولوں میں دخلہ نہیں لیتے اس حوالے سے محکمہ تعلیمESP(یونیسیف) کے تعاون سے ضلع بھر میں داخلہ مہم کے سلسلے میں زبردست اقدامات کر رہی ہے جس میں تمام سکولوں میں کتب کی مفت تقسیم تمام سکولوں میں لکھنے پڑھنے،فرنیچر ،ٹاٹ اور لیبارٹری وغیرہ کے سامان کیلئے کلسٹر سطح بجٹ کی تقسیم ،ضلع کی سطح پر واک اور سمینار جس سے عوام میں داخلے کی شعور کو اُجاگر کرنا ،کلسٹر کی سطح پر واک اور سمینار جس سے گھر گھر داخلہ مہم میں لوگوں کی شرکت کو یقینی بنانا،تمام علاقے میں لوگوں کو سپیکر اناونسمینٹ کے زریعے اطلاع کر نا تاکہ وہ اپنے پانچ سے نو سال عمر کے بچے اور بچیوں کو سکولوں میں داخل کرلیں انہوں نے کہا کہ ضلع ژوب کے عوام کو تعلیم کی اہمیت سے روشناس کرانا ہماری اولین ترجیح ہے کیونکہ تعلیم ہر انسان کیلئے کس قدر اہم ہے اس سلسلے مین اگر ہم دنیا کے قوموں کی تاریخ پر نظر ڈالیں جنہوں نیتعلیم کی زیور سے آراستہ ہوکر تمام دنیا کی تقدیر اپنے ہاتھوں میں لیا ہے اس سے کھبی انکار نہیں کیا جا سکتا ہم سب کی ذمہ داری بنتی ہے کہ اپنے اور اس قوم کے بچوں کو معیاری تعلیم سے آراستہ کرسیکیں تاکہ ہو مستقبل مین ملک وقوم کی بہترین رہنائی کر سکے اور اپین زندگی کیلئے بہترین سلیقے تلاش کرسکیں انہوں نے کہا کہ اس پریس کانفرنس کی توسط سے علاقے کے تمام علمائے کرام ،معتبرین اساتذہ کرام ،والدین،سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں اور خاص کر جرنلسٹ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس داخلہ مہم میں ہمارے ساتھ بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنے حصے کی ذمہ داری نبھا کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کردے۔