تنگی چیک پوسٹ پرسیکورٹی فورسزکی کارروائی،دوران چیکنگ مشکوک گاڑی سے 8کلاشنکوف اور دو میگزین برآمد، ایک شخص گرفتار

منگل 10 مارچ 2015 17:44

ژوب(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ۔2015ء)ژوب کوئٹہ روڈ پر قلعہ سیف اللہ کے علاقے تنگی چیک پوسٹ پرسیکورٹی فورسزکی دوران چیکنگ کاروائی ایک مشکوک گاڑی سے 8کلاشنکوف اور دو میگزین برآمد کر ایک شخص کو گرفتار تفصیلات کے مطابق ژوب کوئٹہ روڈ پر سیکورٹی فورسز نے قلعہ سیف اللہ کے علاقے تنگی چیک پوسٹ پر چیکنگ کرتے ہوئے ایک مشتبہ کار گاڑی سے آٹھ کلاشنکوف دو میگزین برآمد کرکے رحمت اللہ ولد عمر نامی شخص کو گرفتار کرلیا زرایع کے مطابق گرفتا رشدہ شخص لیوز کا ملازم بھی ہے۔