رواں ماہ کے دوران خطرناک ڈرائیونگ کرنے پر 50 افراد کیخلاف مقدمات درج کروائے گئے‘ طیب حفیظ چیمہ
منگل 10 مارچ 2015 17:42
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ۔2015ء) چیف ٹریفک آفیسر طیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔ سٹی ٹریفک پولیس نے رواں ماہ کے دوران خطرناک ڈرائیونگ کرنیوالوں کے خلاف مجموعی طور پر مختلف تھانوں میں 50 افراد کیخلاف مقدمات درج کروائے ۔
(جاری ہے)
سی ٹی او نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس نے رواں ماہ میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی کرتے ہوئے خطرناک ڈرائیونگ کرنے پر50 افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے ہیں۔
طیب حفیظ چیمہ نے ایس پیز اورڈی ایس پیز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کو ہر ممکن یقینی بنائیں اور خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھیں۔انہوں نے وارڈنز کو ہدایت کی کہ انسدادی کارروائی کے ساتھ ساتھ شہریوں کو ٹریفک قوانین بارے ایجوکیٹ بھی کریں۔سی ٹی او نے کہا کہ وارڈنز ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کیلئے بھی کوشاں رہیں۔مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.