Live Updates

اسلام آباد: پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے 2015 کے بارے میں اہم اعلان کر دیا

منگل 10 مارچ 2015 17:09

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 10 مارچ 2015 ء) : اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم جوڈیشل کمیشن کے قیام کے حامی ہیں اور اگر جوڈیشل کمیشن نہ بنائی گئی تو ایک بار پھر ہم سڑکوں پر آ جائیں گے، ان کا کہنا تھا کہ این اے 122 اور 118 کی نادرا سے تصدیق کا حکم دے دیا گیا ہے اب جلد ہی عوام کے سامنے سچ آ جائے گا ان ک کہنا تھا کہ 2015 ء الیکشن کا سال ہو گا کیونکہ سب لوگ جانتے ہیں کہ 2913 ء کے الیکشنز میں دھاندلی ہوئی ہے اور ہم یہ ثابت کر کے رہیں گے کیونکہ ہم بذات خود تفتیش کر چکے ہیں اب سارا کام الیکشن ٹربیونل کا کام ہے. عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ ثابت ہو جائے گا کہ نواز شریف نے دھاندلی کی ہے اور ثابت ہوتے ہی ری الیکشن کے علاوہ کوئی چارہ نہیں رہے گا.

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات