ڈیر ہ اسماعیل خان ،کچہری میں بڑی مالیت کے اسٹامپ پیپروں کی بلیک پرفروخت‘اہلکارروزانہ کے حساب سے ہزاروں روپے بٹورنے لگے

منگل 10 مارچ 2015 17:03

ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ۔2015ء)ضلع کچہری میں بڑی مالیت کے اسٹامپ پیپروں کی بلیک پرفروخت‘اہلکارروزانہ کے حساب سے ہزاروں روپے بٹورنے لگے۔مجبورعوام زائدرقوم دینے پرمجبور۔عوام سے خزانہ اہلکاروں کی بدتمزییاں عروج پرپہنچ گئیں۔ذرائع نے ضلع کچہری میں ہونیوالی کرپشن بارے صحافیوں کوبتایا کہ ضلع کچہری میں جائیدادوں کی خریدوفروخت کیلئے استعمال ہونیوالے بڑی مالیت کے اسٹامپ پیپرمن پسندعرائض نویس ودیگرقریبی افرادسے سرکاری قیمت کے علاوہ ہزاروں روپے بٹورے جارہے ہیں۔

عام آدمی کوسٹامپ پیپردینے میں لیت ولعل سے کام لیاجاتاہے۔اگروہ آدمی احتجاج کرے تواسکی عزت نفس کومجروح کیاجاتاہے۔واضح رہے کہ پنجاب میں وثیقہ نویس کے علاوہ جائیدادوں کی خریدوفروخت میں بڑی مالیت کے سٹامپ پیپرعرائض نویسوں کوانکی ذمہ داری پرجاری کئے جاتے ہیں جس سے عوام کومشکلات سے چھٹکارا ملتاہے اوروہ کسی بھی وقت مکان یازرعی زمینوں کی خریدوفروخت عرائض نویس کے پاس مکمل ہوجاتی ہے۔

(جاری ہے)

اگرپنجاب کی طرح ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی ضلعی اعلیٰ حکام عرائض نویس کوسٹامپ پیپروانکی ذمہ داری پرجاری کردیں توعوام اسٹامپ پیپرزکی بلیک پرخریداری سے بچ سکتے ہیں اورکرپشن میں بھی کمی واقع ہوسکتی ہے۔عوامی حلقوں نے ضلع کچہری میں سٹامپ پیپرزجوبلیک پراہلکارفروخت کررہے ہیں انکوائری کرکے انکے خلاف کارروائی کامطالبہ کیاہے تاکہ عوامی مشکلات میں کمی واقع ہوسکے۔