کندھ کوٹ کے قریب رینجرز اور پولیس سے مقابلے میں بدنام ڈکیت نظیر چولیانی ہلاک

منگل 10 مارچ 2015 16:40

کشمور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ۔2015ء) کندھ کوٹ کے قریب پولیس تھانہ کرمپورکے حدود دیھ جمال کے علاقے میں پولیس اور رینجرزکے مشترکہ آپریشن میں بدنام ڈکیٹ نظیرچولیانی دوبدومقابلے کے بعد ہلاک ہوگیا جبکہ ایک مبینہ ڈکیٹ زخمی حالت میں گرفتارکرلیا گیا ایس ایس پی کشمورکند ھ کوٹ عمرطفیل کیمطابق خفیہ اطلاع پر کاروائی کی گئی صوبائی وزیر میرہزارخان بجارانی کے گاؤں کرمپورکے نواح میں واقع جمال کے علاقے میں ڈاکونظیرچولیانی اور اسکے گروہ سے مڈھ بھیڑ ہوئی آخری اطلاع پر رینجرزاور پولیس نے علائقے میں آپریشن جاری رکھا ہواتھا اور گھرگھرتلاشی جاری تھی ایس ایس پی نے مزید بتایاکے بھاری تعدادمیں اسلحہ برآمد ہواہے ہلاک ڈاکو کی لاش کرمپوررول ہیلتھ سینٹرسے پوسٹ مارٹم کے بعد انکے لواحقین کے حوالے کردی گئی مقابلے کے بعد مزید پانچ ڈکیٹ فرارہونے میں کامیاب ہوگئے

متعلقہ عنوان :