کراچی،رہائشی اپارٹمنٹ میں لگنے والی آگ پرقابوپالیا گیا

منگل 10 مارچ 2015 16:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ۔2015ء) کراچی کے علاقے بوٹ بیسن کے قریب رہائشی اپارٹمنٹ میں لگنے والی آگ پرقابوپالیا گیا،ایس آئی یوٹی کی چھت پربھی آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا،بوٹ بیسن کے قریب رہائشی عمارت کی تیرہویں منزل پرقائم اپارٹمنٹ میں لگنے والی آگ پرقابو پالیا گیا،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کو طلب کرلیا گیا تاہم لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پرقابوپالیا،واقعہ جنریٹر پھٹنے کے باعث پیش آیا،دوسری جانب سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورو لوجی اینڈ ٹرانسپلانٹ کی چھت پربھی آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا،فائربریگیڈکے مطابق چھت پرموجود کچرے میں آگ لگی تھی جس پرفوری کارروائی کرتے ہوئے قابو پالیا گیا۔

متعلقہ عنوان :