صدر گوگیرہ‘ ڈاکٹر کی مبینہ غفلت کے باعث غلط انجکشن لگنے سے 12سالہ بچہ دم توڑ گیا

منگل 10 مارچ 2015 16:39

صدر گوگیرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ۔2015ء)ڈاکٹر کی مبینہ غفلت کے باعث غلط انجکشن لگنے سے 12سالہ بچہ دم توڑ گیا ،بچے کے ورثاء نے ڈاکٹر کے کلینک کا گھیراؤ کر کے کلینک کے سامنے دریاں بچھا کر دھرنا دیتے ہوئے ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قاری کالونی اوکاڑہ کا رہائشی بارہ سالہ سکندر نامی بچہ اپنی والدہ کے ہمراہ ایم اے جناح روڈ پر واقع ڈاکٹر حافظ لیاقت کے کلینک پر اپنی دوائی لینے کی غرض سے گیا اس دوران ڈاکٹر نے چیک اپ کے بعد نسخہ لکھ دیا جس کو لے کر وہ کلینک کے اندر ہی موجود بنی میڈیکل فارمیسی پر لے آئے ڈسپنسر نے نسخہ کے مطابق دوائی دینے کے ساتھ ایک انجکشن بھی بچے کو لگایا جس کے لگتے ہی بچے کی حالت اچانک بگڑ گئی اور وہ چند لمحوں میں ہی تڑپ تڑپ کر دم توڑ گیا جس کو اس کی والدہ گھر لے گئی تدفین کے بعد جاں بحق بچے کے ورثاء دوبارہ جمع ہو گئے اور ڈاکٹر حافظ لیاقت کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے کلینک کے باہر دریاں بجھاتے ہوئے دھرنا دیا دیا اور شدید نعرہ بازی کرتے ہوئے ڈاکٹر کے خلاف بچے کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیااحتجاج کی اطلاع ملتے ہی ضلعی انتظامی افسران موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے میرٹ پر انکوائری کرنے کی یقین دہانی کروائی جس کے بعد احتجاج مظاہرین منتشر ہو گئے اس سلسلہ میں پی ایم اے صدر ڈاکٹر شاہد دوگر کا کہنا تھا کہ کوئی ڈاکٹر بھی دانستہ طور پر کسی کی موت کا ذمہ دار نہیں ہوتا اگر بلا جواز ڈاکٹر حافظ لیاقت کے خلاف کاروائی کی گئی تو سخت مزاحمت کریں گے ۔