کفری دنیا اسلام درپے ہیں دینی قوتوں کو متحد ہونا وقت کی ضرورت ہے،مولانا مفتی عبدالواحد بازئی

منگل 10 مارچ 2015 16:33

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ۔2015ء) کفری دنیا اسلام درپے ہیں دینی قوتوں کو متحد ہونا وقت کی ضرورت ہے مدارس کی کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر و صوبائی نائب امیر مولانا مفتی عبدالواحد بازئی نے گزشتہ روز جامعہ تعلیم القرآن کے ہاشمیر خروٹ آباد میں ششماہی امتحانات کے اعزاز حاصل کرنیوالے طلباء سے تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر خروٹ آباد میں واقع جامعہ تعلیم القرآن ہاشمیر کے مہتم حافظ محمد اکبر مسلم باغ وال پشتون نیشنل کمیٹی کے چےئرمین انجنےئر دلبر خان ناصر ،حافظ امیر حمزہ ودیگر نے بھی خطاب کیا پروگرام کے اختتام پر انعامات بھی تقسیم کیے اور انعام یافتہ طلباء کو اعزازی اسناد سے بھی نوازا گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا مفتی عبدالواحد بازئی نے کہا کہ دنیا دو قوموں پر منقسم ہے مسلم اور کفر اس وقت پوری کفری دنیا متحد ومتفق ہے روئے زمین سے اسلام کے نام لینے والے اسلام کو تحفظ فراہم کونیوالوں کو مٹانے کے درپے ہیں اور ہروقت دینی اداروں کیخلاف بے بنیاد الزامات کے مماز کول دیا ہے اگر اس ناز کی صورت حال کا ہم نے ادراک نہ کیا تو شاید پھر آنیوالی نسلیں ہمیں معاف نہیں کرینگی انہوں نے کہا کہ دینی جماعتوں وقت کے نزاکت کا ادراک کرکے متحد ہونا لازمی ہے اور دنیا بھر میں مسلم قوم مظلوم مظلوم ہیں اور کوئی بھی مظلوم مسلمان کیخلاف آواز اٹھانے کیلئے تیار نہیں ہمیں ایک ہوکر مظلوم مسلمانوں کا ساتھ دینا چاہئے انہوں نے کہا کہ دارالعلوم دیوبند ہندوستا ن میں ایک دینی درسگاہ تھی جبکہ انگریزوں نے انکو مٹانے کے درپے ہوگئے تو ان کی حفاظت کیلئے ہزاروں سرفروشوں نے اپنی جان کانذرانہ پیش کیا اور دارالعلوم دیوبند کو محفوظ بنا دیا اور انگریزوں کو ملک سے نکالنے پر مجبور کرکے انگریزوں سے پور ے ہندوستان کو آزاد کرایا اب بھی ہمارے حکمران غلط فہمی میں نہ رہیں جامعہ دارالعلوم حقانیہ کو مٹانے والے خود مٹ سکتے ہیں لیکن جامعہ دارلعلوم حقانیہ پشاور کی سوچ بھی نہیں سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :