بلوچستان کے منتخب 12سینیٹرز اسلام آباد پہنچ گئے

منگل 10 مارچ 2015 16:32

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ۔2015ء) بلوچستان کے منتخب 12سینیٹرز اسلام آباد پہنچ گئے ریٹائرڈ ہونے والے 4 اور8نئے سینیٹرز حلف لینگے تفصیلات کے مطابق 5مارچ کو ہونیوالے سینٹ انتخابات میں پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے عثمان کاکڑ،سردار اعظم موسیٰ خیل اور گل بشریٰ جبکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے میر نعمت اللہ زہری ،آغا شہباز درانی نیشنل پارٹی کے میر حاصل خان بزنجو میر کبیر محمد شہی،اشوک کمار،بی این پی مینگل کے ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی ،جمعیت علماء اسلام کے مولانا غفور حیدری اور پیپلز پارٹی کے سینیٹر میر یوسف بادینی اسلام آباد پہنچ گئے ریٹائرڈ ہونیوالے 12سینیٹروں میں سے 4سینیٹر دوبارہ حلف لینگے جن میں میر حاصل خان بزنجو ،مولانا غفور حیدری،یوسف بادینی اور کلثوم پروین شامل ہیں جبکہ 8نئے سینیٹر جن میں عثمان کاکڑ،سرداراعظم موسیٰ خیل،ڈاکٹرجہانزیب جمالدینی،آغا شہباز درانی،میر نعمت اللہ زہری،گل بشریٰ اور اشوک کمار جوکہ 12مارچ کو حلف لینگے۔

متعلقہ عنوان :