ملک کی ترقی اورخوشحالی کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو متحد ہونے کی ضرورت ہے ، چوہدری ناصرمحمود

منگل 10 مارچ 2015 16:32

اٹھارہ ہزاری( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ۔2015ء)آل پاکستان عام آدمی پارٹی کے چیئر مین چوہدری ناصرمحمود نے کہا کہ ملک کی ترقی اورخوشحالی کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو متحد ہونے کی ضرورت ہے عام آدمی پارٹی ملک سے بے روزگاری ،انرجی کرائسز اودیگر بحرانوں کے خاتمے کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کرے گی ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ اس وقت عام آدمی بہت سے مسائل کا شکار ہیں جن کا خاتمہ ہماری پارٹی کی اولین ترجیح ہے یونین کونسل کی سطح سے لے کر قومی اسمبلی تک عام لوگوں کے مسائل حل کریں گے اس موقع پر سابق مسلم لیگی رہنما امیر محمد خان آف گلگت بلتستان نے پارٹی میں شمولیت اختیار کی اور انہیں آل پاکستان عام آدمی پارٹی گلگت بلتستان کا صدر نامزد کیا گیا جنہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے صوبہ ابھی تک پسماندہ ہے جس کے بہت سارے حقوق ابھی تک ہمیں نہیں دیے گئے وہ آل پاکستان عام آدمی پارٹی کے پلیٹ فارم سے منتخب ہو کر علاقے کی پسماندگی دور کرنے کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے اورگلگت بلتستان کو دیگر صوبوں کے مساوی حقوق دلائیں گے انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت آئندہ الیکشن میں بھر پور حصہ بھی لے گی مرکزی صدر آل پاکستان عام آدمی پارٹی عبدالحمید ملک (ایڈوکیٹ)نے اس موقع پر کہا کہ پارٹی کی ملک بھرمیں ممبر سازی مہم بھر پور جو ش وخروش سے جاری ہے اورلوگ اپنے حقوق حا صل کرنے کیلئے ہماری پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں جس میں تمام مکاتب فکر کے لوگ شامل ہیں پارٹی اجلاس سے سیکرٹری جنرل شاہدہ پروین ،نائب صدر منظور حسین ملک (ایڈوکیٹ )،رقیہ ناز اعوان صدر خواتین ونگ اسلام آباد اوردیگر اضلاع سے عہدیداران نے بھی شرکت کی۔