فیسکو حکام نے برقی نظام کو بہتر بنانے کے منصوبے کے تحت اٹھارہ ہزاری گرڈ اسٹیشن کو اپ گریڈ کرنے اور کوٹ شاکر 132کے وی نئے گرڈ کو چلانے کی منظوری دے دی

منگل 10 مارچ 2015 16:29

اٹھارہ ہزاری( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ۔2015ء)فیسکو حکام نے برقی نظام کو بہتر بنانے کے منصوبے کے تحت اٹھارہ ہزاری گرڈ اسٹیشن کو اپ گریڈ کرنے اور کوٹ شاکر 132کے وی نئے گرڈ کو چلانے کی منظوری دے دی ہے اٹھارہ ہزاری کے پرانے66کے وی کے گرڈ کو 132کے وی میں اپ گریڈکیا جا رہا ہے جس کیلئے ٹینڈر جلد متوقع ہے گرڈ کو بجلی کی سپلائی پہلے میپکو کے چوک اعظم مین گرڈ سے آنیوالی66کے وی کی لائن سے ہو رہی ہے جس سے گرمیوں میں بجلی کی ترسیل میں متعدد مسائل در پیش ہوتے ہیں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے علاوہ بھی اوور لوڈنگ پر فیڈر اور گرڈ کو کئی کئی گھنٹے کیلئے بند کرنا پڑتا ہے اب گرڈ کیلئے 132کے وی کی مین لائن جھنگ سے ہی حویلی بہادر شاہ سے لائی جا رہی ہے یہ لائن تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہی کوٹ شاکر کے علاقے میں نئے بنائے جانیوالے 132کے وی گرڈ اسٹیشن تک جائے گی اس لائن کیلئے ٹینڈر ہو چکا ہے اور اس پر کام کا آغاز آئندہ چند روز میں ہونیوالا ہے بتایا گیا ہے کہ اس منصوبے سے تحصیل اٹھارہ ہزاری میں بجلی کی ترسیل کے نظام میں بہتری آئے گی اور لوڈ شیڈنگ میں بھی کمی واقع ہو گی جبکہ سپلائی کا نظام بھی فیسکو کے مکمل کنٹرول میں ہو گا۔