سپریم کورٹ، ای او بی آئی ملازمین کی پنشن میں اضافے کے حوالے سے مقدمے کی سماعت 2 ہفتوں کے لئے ملتوی

منگل 10 مارچ 2015 16:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ۔2015ء) سپریم کورٹ ای او بی آئی ملازمین کی پنشن میں اضافے کے حوالے سے مقدمے کی سماعت 2 ہفتوں کے لئے ملتوی کرتے ہوئے حکومت سے جواب طلب کیا ہے‘ عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ غریب ملازمین کی پنشن میں اضافہ ضرور چاہتے ہیں مگر یہ بھی نہیں چاہتے کہ ای او بی آئی ادارہ ہی دیوالیہ ہو جائے۔

(جاری ہے)

عدالت نے یہ ریمارکس منگل کے روز دیئے ہیں جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی اس دوران ڈپٹی اٹارنی جنرل ساجد بھٹی پیش ہوئے اور انہوں نے عدالت کو بتایا کہ اگر ملازمین کی پنشن میں اضافہ کیا گیا تو یہ اتنی رقم بن جاتی ہے کہ ای او بی آئی 2025ء میں مکمل طور پر دیوالیہ ہو جانے کا خطرہ ہے اس پر عدالت نے کہا کہ کیا اتنے اخراجات ہیں کہ یہ معاملہ ہو جائے گا۔

ہم نہیں چاہتے کہ ای او بی آئی دیوالیہ ہو جائے اور دوسری طرف یہ بھی چاہتے ہیں کہ ملازمین کی پنشن میں اضافہ کیا جانا چاہئے ای او بی آئی اراضی کا تخینہ بھی صحیح طریقے سے لگوانا چاہئے۔ بعد ازاں عدالت نے حکومت سے 2 ہفتوں میں جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :