اسلام آباد : ملک کے سیاسی نظام میں میچوریٹی آ رہی ہے، پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف کی میڈیا سے گفتگو

منگل 10 مارچ 2015 15:40

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 10 مارچ 2015 ء) : وزیر اعظم کے ظہرانے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا بلا مقابلہ چئیر مین سینیٹ بننا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ سیاسی نظام میں میچوریٹی آ رہی ہے جو کہ ہماری شہید قائد بے نظیر بھٹو کی روایت تھی جسے آصف علی زرداری آگے لے کر چلے ہیں.

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں اپنے چھوٹے چھوٹے اختلافات بھلا کر ملک کے مفاد کے لیے کام کریں اور ملک کے لیے لیے گئے تمام فیصلے باہمی مشاورت سے ہوں.

ان کا کہنا تھا کہ فاٹا کے سینیٹ انتخابات کے لیے جو صدارتی آرڈر جاری ہوا تھا اس کو وزیر اعظم کی طرف سے واپس لے لیاجائے گا اور انتخابی اصلاحات کے لیے بنائی گئی کمیٹی اپنا کام مکمل کرے گی جس کے تحت ایک نظام متعارف کروایا جائے گا جس کے بعد کوئی بھی اس ملک کے انتخابی نظام کی جانب انگلی نہیں اٹھائے گا.