اسلام آباد: پولیس نے کاروائی کے دوران اشتہاری سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، اسلحہ اور منشیات بر آمد

منگل 10 مارچ 2015 14:38

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 10 مارچ 2015 ء) : پولیس نے کاروائی کے دوران اشتہاری سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے پولیس کا کہنا تھا کہ اشتہاری رضا محمد کو قتل کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے جبکہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات بھی بر آمد کی گئی ہیں جن میں کلا شنکوف، پستول، 1600 گرام چرس اور 490 گرام ہیروئن شامل ہیں.