معاشی پالیسیوں سے ملکی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہے، پاکستان یوروبانڈز کے ذریعے 7سال بعد بین الاقوامی مارکیٹ میں گیا، ملکی معیشت مستحکم اور معاشی اعشاریے مثبت ہیں،پاکستان نے آئی ایم ایف کے6 جائزے کامیابی سے مکمل کئے

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کا پاک امریکہ بزنس کانفرنس سے خطاب

منگل 10 مارچ 2015 14:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ۔2015ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ معاشی پالیسیوں سے ملکی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہے، پاکستان یوروبانڈز کے ذریعے 7سال بعد بین الاقوامی مارکیٹ میں گیا، ملکی معیشت مستحکم اور معاشی اعشاریے مثبت ہیں،پاکستان نے آئی ایم ایف کے6 جائزے کامیابی سے مکمل کئے ہیں۔ وہ منگل کو یہاں پاک امریکہ بزنس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بزنس کانفرنس باہمی تجارتی تعلقات کی نئی راہیں کھولے گی،2013ء میں معاشی مشکلات تھیں، جی ڈی پی 3فیصد گر چکی تھی،2013ء میں زرمبادلہ کے ذخائر صرف 3ارب ڈالر رہ گئے تھے جبکہ اب حکومتی معاشی پالیسیوں سے ملکی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہے، پاکستان یوروبانڈز کے ذریعے 7سال بعد بین الاقوامی مارکیٹ میں گیا، ملکی معیشت مستحکم اور معاشی اعشاریے مثبت ہیں،پاکستان نے آئی ایم ایف کے6 جائزے کامیابی سے مکمل کئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تھری جی اور فور جی لائسنس کی نیلامی سے 118ارب روپے حاصل ہوئے، سٹاک مارکیٹنگ ڈیسک میں 67فیصد اضافہ ہوا،یو بی ایل کے 40کروڑ ڈالر کے سرکاری حصص کی نجکاری بھی محصولات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 16فیصد اضافہ ہوا، مہنگائی کی شرح 6فیصد سے نیچے لے کر آئیں گے۔