ضلع بدین کے زمیندار کا مطالبات کے حل کیلئے دوسرے روز پریس کلب کے سامنے مظاہرہ، دھرنا

منگل 10 مارچ 2015 14:22

ٹنڈوجام (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ۔2015ء) ضلع بدین کے زمیندار کا مطالبات کے حل کیلئے دوسرے روز پریس کلب کے سامنے مظاہرہ، دھرنا، علاقے کے بااثر زمیندار ہراساں کررہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بدین شہر کے دیہہ چھیل کے رہائشی زمیندار سید سکندر علی شاہ، رمضان پیسو، محمد عظیم پیسو، محسن علی شاہ کی قیادت میں دوسرے روز بھی پریس کلب پر مظاہرہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر احتجاج کرنے والوں نے کہا کہ بدین شہر کے بااثر وڈیرے بجار چانگ، آفتاب میمن، اشرف میمن ہماری زمین 295 ایکڑ جوکہ ہماری خواتین کے نام پر ہے اس پر قبضہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ہماری زمین پر موجود ہاریوں کو قتل کرنے کی دھمکیاں دے رہے اور ہراساں کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بااثر افراد کو سیاسی پارٹی کی حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ بااثر افراد اسلحہ کے زور پر مارنے کی دھمکیاں اور فصلوں پر قبضہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ہم چیف جسٹس آف پاکستان بلاول بھٹو زرداری، فریال ٹالپور، وزیراعلیٰ سندھ سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ زمین پر قبضہ کرنے والے بااثر وڈیروں اور پشت پناہی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے اور ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے۔