ٹنڈوجام ، زرعی تحقیقاتی ادارہ کے ملازمین مطالبات کے حل کیلئے سراپا احتجاج

منگل 10 مارچ 2015 14:22

ٹنڈوجام (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ۔2015ء) زرعی تحقیقاتی ادارہ کے ملازمین مطالبات کے حل کیلئے سراپا احتجاج، ڈائریکٹر جنرل آفس کے سامنے ملازمین کا دھرنا، ملازمین کے مطالبات حل کئے جائیں۔ تفصیلات کے طابق زرعی تحقیقاتی ادارے کے ملازمین نے آل سندھ ایگریکلچرل ریسرچ ریجنل ایمپلائز یونین کے مرکزی صدر علی روسن چنا، مرید حسین کلیری، ظفر سعید راجپوت کی قیادت میں ملازمین نے مطالبات کے حل کیلئے ڈائریکٹر جنرل ریسرچ کے دفتر کے سامنے مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی۔

مظاہرین نے مطالباتی پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ اس موقع پر رہنماؤں نے کہا کہ انتظامیہ ملازمین کے ساتھ متعصبانہ رویہ رکھے ہوئے اور ہٹ دھرمی پر اتر ائی ہے، ملازمین کے جائز مسئلہ کو حل نہیں کررہی ہے جوکہ سالوں سے مشکلات کا شکار ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملازمین کو ٹائم اسکیل، فوتی کوٹے کے آرڈر 2013ء سے جاری نہیں کئے گئے، پروموشنز بھی نہیں کی جارہی ہے، ملازمین ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کئی مرتبہ انتظامیہ کو لکھا بھی ہے کہ وہ غریب ملازمین کے مسئلہ کو حل کریں مگر مسئلہ حل نہیں کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم وزیراعلیٰ سندھ، صوبائی وزیر زراعت، سیکریٹری زراعت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ زرعی تحقیقاتی ادارے کے ملازمین کے مطالبات کو فی الفور حل کرایا جائے تاکہ ملازمین میں بے چینی کا خاتمہ ہوسکے