پی ٹی سی ایل کااکامئے ٹیکنالوجیز کے ساتھ اسٹریٹیجک پارٹنر شپ کا اعلان

منگل 10 مارچ 2015 14:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ۔2015ء)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈنے ملک بھر میں براڈبینڈ کے فروغ کے لیے اکامئے ٹیکنالوجیز کے ساتھ اسٹریٹیجک پارٹنر شپ کا اعلان کردیا۔ اس پارٹنر شپ سے اکامئے کے گلوبل انٹیلیجینٹ پلیٹ فارم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ، ملک میں ویڈیو اور موبائل کنٹینٹ کی فراہمی میں مزید بہتری آئے گی۔ لیوری نیٹ ورک سروسز میں گلوبل لیڈر کی حیثیت سے اکامئے اپنے صارفین کے لیے مختلف ڈیوائسز پر تیز، محفوظ اور قابل اعتماد انٹرنیٹ فراہم کرتا ہے۔

اس معاہدے کا مقصد پی ٹی سی ایل براڈبینڈ صارفین کو تیز اور بہترین کوالٹی انٹرنیٹ فراہم کرنا ہے۔ معاہدے کے تحت پی ٹی سی ایل پورے ملک میں اپنے فائبر آپٹک اور سٹیٹ آف دی آرٹ ڈیجیٹل ایکسچینجز پر مشتمل مضبوط ٹیلی کمیونیکیشن انفراسٹرکچر میں اکا مئے ایکسلریٹڈ نیٹ ورک پروگرام پر عملدرآد کرے گا۔

(جاری ہے)

اس معاہدے میں پی ٹی سی ایل کے انفراسٹرکچر میں اکامے کے خصوصی ہائی ٹیک ا?لات کی تنصیب بھی شامل ہے جس سے نیٹ ورک آپریشنز، ڈیٹا ہینڈلنگ، اور بہتر نیٹ ورک کوریج کے ذریعے مواد کی فراہمی میں اضافہ ہو گا۔

پی ٹی سی ایل کے چیف ڈیجیٹل سروسز آفیسرکمال احمد نے کہا کہ اکامئے کے ساتھ اس پارٹنر شپ کے توسط سے صارفین کو مزید بہتر انٹرنیٹ سروسز فراہم کی جا سکے گی،انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں لیڈر کی حیثیت سے پی ٹی سی ایل کارکردگی کے حوالے سے توقعات پر پورا اترتے ہوئے جدید آئی سی ٹی پلیٹ فارم کے ذریعے صارفین کو اطمینان بخش بہتر ڈیجیٹل سروسز فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ کمال احمد نے مزید کہا کہ اکامئے کے اسٹیٹ آف دی آرٹ سی ڈی این سلوشن میں اس نئی انوسٹمنٹ سے واضح ہے کہ صارفین کو نیکسٹ جنریشن ڈیجیٹل سروسز مہیا کرنے کے لیے پر عزم ہے۔