عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان

منگل 10 مارچ 2015 14:18

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ۔2015ء) عالمی منڈی میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روزخام تیل کی قیمتوں میں ملا جلارجحان دیکھا گیا ۔

(جاری ہے)

منگل کو نیویارک مرکنٹائل ایکسچینج میں نیویارک میں کنٹریکٹ کے تحت لائٹ سویٹ خام تیل کے مئی کیلئے سودے 39سینٹ اضافے کے بعد50.00ڈالر فی بیرل اور برینٹ نارتھ سی آئل کے مئی کیلئے سودے ایک ڈالر 20سینٹ کمی کے ساتھ 58.53 ڈالر فی بیرل میں طے پا ئے ۔