رواں سال ملک میں زیادہ سرمایہ کاری امریکا کی جانب سے کی گئی

منگل 10 مارچ 2015 14:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ۔2015ء) رواں سال ملک میں زیادہ سرمایہ کاری امریکا کی جانب سے کی گئی۔رواں مالی سال ملک میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری امریکا نے کی جبکہ سب سے زیادہ سرمائے کا انخلاء سعودی عرب نے کیا۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بنک کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے جنوری تک امریکا نے چھبیس کروڑ اکتیس لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی چین سولہ کروڑ چھیالیس لاکھ ڈالر کے ساتھ دوسرے جبکہ متحدہ عرب امارات گیارہ کروڑ ننانوے لاکھ ڈالر کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ اس دوران سعودی عرب نے ملک سے سات کروڑ چالیس لاکھ ڈالر سرمایہ کاری کا انخلاء کیا۔