کوشش اور خواہش یہی ہے کہ ساتھ مل کر چلا جائے کیونکہ سب ہی ملکی مفاد چاہتے ہیں، نواز شریف

منگل 10 مارچ 2015 13:58

کوشش اور خواہش یہی ہے کہ ساتھ مل کر چلا جائے کیونکہ سب ہی ملکی مفاد چاہتے ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 مارچ 2015 ء) : وزیر اعظم کی جانب سے دئے گئے ظہرانے میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ میری دعوت پر تشریف لانے کے لیے تمام سیاسی رہنماؤں کا مشکور ہوں، کوشش اور خواہش یہی ہے کہ ساتھ مل کر چلا جائے کیونکہ سب ہی ملکی مفاد چاہتے ہیں.ن لیگ نے اہم قومی معاملات پر مشاورت کی بنیاد ڈالی، ہم بھی یہی چاہتے ہیں کہ چئیر مین سینیٹ کا انتخاب اتفاق رائے سے ہو، ملک میں آنے والی تبدیلیاں اب دائمی ہونی چاہئیں.

(جاری ہے)

ملک کو طلانے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ تمام سٹیک ہولڈرز اکٹھے ہو کر بیٹھیں اور ہر نیشنل ایشو پر ایک ایکٹ کیا جانا چاہئیے اور اس کو دائمی رہنا چاہئیے ان کا کہنا تھا کہ میں جو کچھ کہہ رہا ہوں اس کا عملی ثبوت بھی دوں گا ان کا کہنا تھا کہ اب پاکستان مزید ٹھوکروں کا متحمل نہیں ہے، آج ہم اپنے ماضی کی غلطیوں کا خمیازہ بھگت رہے ہیں ان غلطیوں میں محض سیاستدانوں کی نہیں بلکہ سب کی غلطیاں شامل ہیں.

ماضی کی نا پسندیدہ روایات کو ختم کر دینا چاہئیے. ان کا کہنا تھا کہ یہ بہت دکھ کی بات ہے کہ لوگ پیسے دے کر منتخب ہو کر ایوان بالا کا حصہ بنتے ہیں اور سب جانتے ہیں کہ کون پیسے کے زور پر یہاں آیا ہے اب اس لعنت کو بھی ختم کیا جانا چاہئیے جس کے لیے انتخابی اصلاحات کریں گے کیونکہ سب ہی یہی چاہتے ہیں کہ الیکشن میں شفافیت ہو. وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اگر کسی پارٹی کے پاس اکثریت ہے تو اپنا امیدوار لانا اس پارٹی کا حق بنتا ہے اور اگر نہیں ہیں تو اس کا حل یہی ہے کہ ہم مل بیٹھ کر اس بات کاحل افہام و تفہیم کے ساتھ نکالیں.