پیپلز پارٹی، ن لیگ نے مطالبات پر مکمل عملدرآمد کی یقین دہانی نہ کرائی تو چیئرمین سینیٹ کے انتخابی عمل سے الگ ہوسکتے ہیں، الطاف حسین

منگل 10 مارچ 2015 13:58

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے ہماری جماعت کے مطالبات پر مکمل عمل درآمد کی یقین دہانی نہ کرائی تو چیئرمین سینیٹ کے انتخابی عمل سے الگ بھی ہوسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

لندن سے جاری بیان کے مطابق ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی پاکستان و لندن کے اراکین اور چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے سلسلے میں مذاکراتی کمیٹی کے ارکان کو ہدایت کی ہے کہ اگر پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ (ن) کی جانب سے ایم کیوایم کے پیش کردہ مطالبات پر مکمل عمل درآمد کرنے کی یقین دہانی نہ کرائی گئی تو وہ رابطہ کمیٹی اور مذاکراتی کمیٹی کو اختیار دیتے ہیں کہ وہ انتخابی عمل سے الگ ہونے کا فیصلہ بھی کرسکتی ہیں۔