ورون دہاوان کے اندر ایک بھوکا اداکار چھپا بیٹھا ہے‘ سری رام راگھوان

منگل 10 مارچ 2015 13:33

ورون دہاوان کے اندر ایک بھوکا اداکار چھپا بیٹھا ہے‘ سری رام راگھوان

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ۔2015ء) بالی وڈ ڈائریکٹر سری رام نے کہا ہے کہ ورون دہاوان کے اندر ایک بھوکا اداکار چھپا بیٹھا ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ فلم ”بادلپور“ میں کام ورون کے لئے خطرہ تھا تاہم میرے لئے نہیں کیونکہ میرے لئے ورون ایک بھوکے اور پرجوش اداکار تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فلم کا اسکرپٹ بہت ہی بولڈ تھا اور مجھے یقین ہے کہ بہت سے لوگوں نے ورون کو یہ فلم نہ کرنے کا مشورہ دیا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ فلم میں ورون نے مبہم کردار ادا کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :