لاہور : نیول وار کالج حملہ کیس کی سماعت، عدالت نے مجرم کی سزا کے خلاف اپیل مسترد کر دی

منگل 10 مارچ 2015 13:13

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 مارچ 2015 ء) : لاہور ہائی کورٹ میں نیول وار کالج پر ہونے والے حملہ کیس کے مجرم کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت کی گئی، سماعت دو رکنی بنچ نے کی، مجرم پر نیوال وار کالج پر حملہ کرنے دہشت گروں کی معاونت کرنے کا الزام تھا جس پر دہشت گردی کی عدالت نے مجرم کو عمر قید کی سزا سنائی تھی ، لاہور ہائی کورٹ میں ہونے والی سماعت میں مجرم ندیم حسین کے وکیل کا کہنا تھا کہ فریقین سے راضی نامہ ہو چکا ہے لہٰذا سزا کو کالعدم قرار دیا جائے تاہم ججز کے دو رکنی بنچ نے مجرم کی سزا کے خلاف اپیل کو خارج کر کے عمر قید کی سزا کو بر قرار رکھا ہے.

متعلقہ عنوان :