صدر ممنون حسین کل آذربائیجان کا چار روزہ دورہ کرینگے

منگل 10 مارچ 2015 12:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ۔2015ء) صدر مملکت ممنون حسین کل بدھ سے جمہوریہ آذربائیجان کا چار روزہ دورہ کرینگے۔ جاری پریس ریلیز کے مطابق صدر مملکت کے ہمراہ خاتون اول‘ کابینہ اراکین اور سینئر حکومتی عہدیداروں کے علاوہ تاجروں کا ایک وفد بھی اس دورے پر روانہ ہو گا۔

(جاری ہے)

دورے کے دوران دونوں ممالک کے صدور دوطرفہ ملاقات کرینگے اور معیشت‘ تعلیم‘ تجارت‘ دفاع‘ سائنس اور ٹیکنالوجی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائیگا جبکہ چار مفاہمتی یادداشتوں پر بھی دستخط کئے جائینگے۔

صدر کے دورے کے دوران ایک تجارتی اور سرمایہ کاری سیمینار بھی منعقد ہو گا۔ صدر اپنے اس دورے کے دوران آذربائیجان کی خاتون اول مہرپیان علائیوا کو انکی فاؤنڈیسن کی جانب سے پاکستان میں زلزلہ متاثرین کی معاونت اور پاکستان عوام کے لئے ہیو مینٹیرین خدمات کے اعتراف میں پاکستان کا عظیم ترین سول ایوارڈ ہلال پاکستان دینگے۔

متعلقہ عنوان :