بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی میں بس کی ٹکر سے طالبہ جاں بحق، طلبا کا احتجاج ، دھرنا

منگل 10 مارچ 2015 12:01

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ۔2015ء) بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی میں بس کی زد میں آکر لڑکی جاں بحق ہوگئی ، بس ڈرائیور کی لاپرواہی کے خلاف یونیورسٹی کے طلبا کا شدید احتجاج ، گیٹ پر دھرنا، تدریسی عمل کا بائیکاٹ کیا ۔

(جاری ہے)

بی ایس کمپیوٹر سائنس کی طالبہ عائشہ مقصود گھر سے یونیورسٹی پرچہ دینے آ رہی تھی کہ عثمان ہاسٹل کے سامنے بس سے اتری تاہم پیچھے سے آنیوالی بس نے لڑکی کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں عائشہ موقع پر جاں بحق ہوگئی جبکہ بس ڈرائیور دستگیر موقع سے فرار ہو گیا۔

طلبا نے یونیورسٹی میں تدریسی عمل کا بائیکاٹ کرتے ہوئے یونیورسٹی چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور یونیورسٹی انتظامیہ کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ احتجاج کے پیش نظر انتظامیہ نے یونیورسٹی کے گیٹ کو تالے لگا کر بند کر دیا تاہم مشتعل طلبا نے تالہ توڑ کر گیٹ پر دھرنا دے دیا۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے شٹل ڈرائیور دستگیر کو معطل کر کے واقع کی انکوائری کے لیے کمیٹی بنا دی ہے۔

متعلقہ عنوان :