ملتان :طلبا کا احتجاج رنگ لے آیا، بس ڈرائیور کو قدمہ درج کرنے کے بعد گرفتار کر لیا گیا: پولیس

منگل 10 مارچ 2015 11:47

ملتان :طلبا کا احتجاج رنگ لے آیا، بس ڈرائیور کو قدمہ درج کرنے کے بعد ..

ملتان (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 مارچ 2015 ء) : ملتان کی یونیورسٹی کی حدود میں ایک طالبہ بس کی زد میں آکر جاں بحق ہو گئی جس کے بعد واقعے کے خلاف یونیورسٹی کے طلبا سراپا احتجاج تھے، پولیس کا کہنا ہے کہ موقع سے فرار ہونے والے ڈرائیور پر تیز رفتاری کا مقدمہ درج کرنے کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا ہے اور وہ ڈرائیور پولیس کی حراست میں ہے جس پر طلبا کا کہنا ہے کہ ہمیں ایف آئی آر کی کاپی دی جائے جس پر پولیس کا کہنا ہے کہ تھوڑا وقت دیا جائے اس کے بعد طلبا کا ایک گروپ تھانہ لیجایا جائے گا اور ان کو دکھایا جائے گا کہ ڈرائیور کو واقعی گرفتار کر لیا گیا ہے. جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے بھی پولیس حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے.

متعلقہ عنوان :