ٹیم کی ناقص کارکردگی پر انگلش کپتان کو اپنا مستقبل تاریک دکھائی دینے لگا

منگل 10 مارچ 2015 11:36

ٹیم کی ناقص کارکردگی پر انگلش کپتان کو اپنا مستقبل تاریک دکھائی دینے ..

ایڈیلیڈ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار10مارچ ۔2015ء )انگلینڈ کے کپتان این مورگن کو ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر ہونے کے بعد اپنا مستقبل ہی تاریک دکھائی دینے لگا ہے ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ میں ذہنی طور پر خالی ہوچکا، مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ آخر ہوا کیا اور اب ہمارا مستقبل کیا ہوگا، ہماری توقعات بہت بلند اور ہر کوئی آگے جانے کیلیے پُرعزم تھا مگر جس طرح آخر میں چار وکٹیں گریں اس سے ساری بازی ہاتھ سے نکل گئی۔ واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں بنگلا دیش نے انگلینڈ کو 15 رنز سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کی دوڑ سے باہر کردیا۔