پاکستانی ناتجربہ کار لیکن خطرناک ترین باوٴلنگ اٹیک، اب تک ورلڈ کپ میں 33 وکٹیں حاصل کرلیں
منگل 10 مارچ 2015 11:25
ایڈیلیڈاوول (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ۔2015ء)ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ ناتجربہ کار اور کمزور باوٴلنگ اٹیک قرار دیے جانے والا پاکستانی باوٴلنگ اٹیک نے اپنی پرفارمنس سے تمام ہی ناقدین کو دانتوں تلے انگلیاں دبانے پر مجبور کر دیا ۔محمد عرفان، سہیل خان، راحت علی اور وہاب ریاض پر مشتمل دنیا کے سب سے ناتجربہ کار باوٴلنگ اٹیک نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف اب تک ورلڈ کپ میں دنیا کا دوسرا بہترین باوٴلنگ اٹیک ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ قومی ٹیم کی ورلڈ کپ تک رسائی کی امیدیں ایک بار پھر روشن کر دی ہیں۔
پاکستانی فاسٹ باوٴلرز نے اب تک ورلڈ کپ کے پانچ میچوں میں حریف ٹیموں کی پچاس میں سے 33 وکٹیں حاصل کی ہیں جبکہ ایک میچ میں راحت علی نے شرکت نہیں کی تھی۔(جاری ہے)
پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض گیارہ وکٹیں لے کر سب سے کامیاب باوٴلر ہیں جبکہ سہیل خان نے نو، محمد عرفان نے ا?ٹھ جبکہ راحت علی نے تین میچوں میں پانچ وکٹیں حاصل کی ہیں۔جنوبی افریقہ کے خلاف اس باوٴلنگ اٹیک نے ورلڈ کپ فیورٹ ٹیم کی تمام دس وکٹیں حاصل کر کے پاکستان کو فتح سے ہمکنار کرایا تھا۔
واضح رہے کہ اس وقت ٹیسٹ میچ کھیلنے والے ملکوں میں پاکستانی اٹیک زمبابوے اور بنگلہ دیش سے بھی زیادہ ناتجربہ کار ہے۔اب تک فاسٹ باوٴلنگ اٹیک میں سب سے زیادہ وکٹیں نیوزی لینڈ کے اٹیک نے حاصل کی ہیں۔ٹرینٹ بولٹ، ٹم ساوٴدھی اور کوری اینڈرسن پر مشتمل اٹیک نے پانچ میچوں میں 34 وکٹیں حاصل کی ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
سوشل میڈیا پر میرا کوئی اکائونٹ نہیں، سابق کرکٹر سعید انور
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کی آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز
-
شاہین آفری سے تعلق پرانا اور مضبوط ہے ، بابر اعظم
-
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے فاسٹ بولر محمد عامر کو تنبیہ
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے کراچی کے بعد اسلام آباد میں بھی پاکستان ہاکی ٹیم کے کیمپ کا آغاز ہوگیا
-
پاکستان ویسٹ انڈیز ویمنز ون ڈے سیریز (کل)سے کراچی میں شروع ہوگی
-
پاکستان کے دو اسکواش پلیئرز سامان نہ پہنچنے پر آئرلینڈ میں پریشان
-
پاکستان ویسٹ انڈیزویمنز ون ڈے سیریز(کل) سے کراچی میں شروع ہوگی
-
بابر اعظم 100 ففٹی پلس مکمل کرنے والے دنیا کے چوتھے بلے باز بننے سے صرف 2 نصف سنچریاں دور
-
پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کا پاکستان ماسٹر اوپن ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ کے لئے آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان
-
بیڈمنٹن کا سمر کیمپ 15 جون سے شروع ہو گا
-
محمد عامر نے 4 سال بعد قومی ٹیم کی گرین شرٹ پہن لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.