پاکستان سے کرکٹ میچ بھارتی بچوں کو تعصب سکھارہے ہیں

منگل 10 مارچ 2015 11:13

پاکستان سے کرکٹ میچ بھارتی بچوں کو تعصب سکھارہے ہیں
چنائی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار10مارچ ۔2015ء ) ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے مابین میچ ہورہا ہو تو غیر محسوس طور پر تعصب بچوں میں منتقل ہو رہا ہوتا ہے ۔ دہلی کی ارلی چائلڈہڈ ایسوسی ایشن (ای سی اے) نے دلچسپ اور چشم کشا مطالعاتی رپورٹ میں انکشاف کیاہے کہ والدین کا غیر ذمے دارانہ ردعمل اوائل عمری میں ہی بچوں میں منافرت کے بیج بودیتا ہے۔

کھیل دیکھنے کے دوران والدین کے بعض تبصرے بچوں کے ذہنوں میں یہ تاثرراسخ کردیتے ہیں کہ پاکستان بھارت کا دشمن ہے۔ 15فروری کو ورلڈکپ کاپاک بھارت میچ ٹی وی پر دکھائے جانے کے دوارن ای سی اے کے تحقیق کاروں نے بچوں سے سوالات کیے کہ کون کھیل رہاہے، کون جیتا۔ اس کے علاوہ پاکستان اور پاکستانیوں کے حوالے سے سوالات پوچھے۔ بچوں کی اکثریت نے بتایاکہ ان کے والد میچ کے دوران کس طرح بھارت کووالہانہ سپورٹ کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹرای سی اے سواتی پوپٹ واٹس کاکہنا تھاکہ زیادہ تربچوں نے پاکستان کولفظ ’’دہشت گرد‘‘ سے جوڑا۔ تقریباً 25 فیصد کاخیال تھاکہ تمام مسلمان پاکستانی ہوتے ہیں۔ کئی کاکہنا تھا کہ ان کے والدین نے بتایاہے پاکستان بھارت سے لڑتا ہے۔ پوپٹ واٹس نے کہاکہ سروے کے نتائج سے واضح ہوتا ہے کہ والدین کاکہا ہوابچوں پربے پناہ اثرانداز ہوتاہے۔ کرکٹ میچ کے دوران ہی بچے 2میں سے ایک ملک کی طرف داری شروع کردیتے ہیں اور مقابلہ کھیل کے بجائے ثقافتوں اور مذاہب کاتصادم معلوم ہونے لگتاہے۔

متعلقہ عنوان :