تحریک انصاف نے سینٹ و ڈپٹی چیئیرمین سینٹ کے انتخابات کو ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا،
سینٹ انتخابات میں فاٹا کے اراکین پارلیمنٹ اپنا حق رائے دہی استعمال نہیں کر سکے آئین کی شق 69 کے مطابق سینٹ کے انتخابات کے لئے 104 ممبران پر مشتمل الیکٹورل پراسیس ہونا ضروری ہے انتخاب روکا جا ئے ، در خواست گزار
پیر 9 مارچ 2015 00:20
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 9 مارچ 2015ء) پاکستان تحریک انصاف نے سینیٹ کے حالیہ انتخابات میں سینٹ و ڈپٹی چیئیرمین سینٹ کے انتخابات کو ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے اور عدا لت سے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے انتخابات کو روکنے کی استدعا کی گئی ہے۔ پیر کے روز اسلام اباد ہائیکورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر شیریں مزاری نے بذریعہ کونسل بیرسٹر شعیب رزاق کے ذریعے ایک درخواست دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سینٹ کے حالیہ انتخابات میں فاٹا کے اراکین پارلیمنٹ اپنا حق رائے دہی استعمال نہیں کر سکے آئین کی شق 69 کے مطابق سینٹ کے انتخابات کے لئے 104 ممبران پر مشتمل الیکٹورل پراسیس ہونا ضروری ہے جبکہ فاٹا کے 8 ممبران اپنا حق رائے دہی استعمال نہ کرنے سے ایک صدارتی آرڈیننس کے ذریعے محروم رہے ہیں جس کی بنا پر آئین کے آرٹیکل 60 کے تحت چیئرمین سینٹ و ڈپٹی چیئرمین سینٹ انتخابات نہیں ہو سکتے لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ چیئرمین سینٹ و ڈپٹی چیئرمین سینٹ انتخابات کو روکنے کے لئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو احکامات جاری کئے جائیں۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.