سینیٹ، پراونشل موٹر وہیکلز آرڈیننس ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور

پیر 9 مارچ 2015 00:18

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 9 مارچ 2015ء) سینیٹ نے پراونشل موٹر وہیکلز آرڈیننس ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کرلیا ہے۔ یہ منظوری چیئرمین سینیٹ نیئر حسین بخاری کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں دی گئی ہے۔ یہ ترمیمی بل ایم کیو ایم کے سینیٹر سید طاہر مشہدی نے پیش کی تھی۔ قائمہ کمیٹی سے اس ترمیمی بل کو متفقہ طور پر منظور کیا تھا۔

سوموار کے روز قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کی روسنی میں ترمیمی ڈرافٹ بل ایوان میں پیس کیا گیا جو کہ متفقہ طور پر کرلیا گیا ۔ ترمیمی بل کی منظوری سے اسلام آباد میں موٹر وہیکلز قانون میں مزید سختی دی گئی گئی یہ تاکہ چوری شدہ گاڑیوں کی دوبارہ رجسٹریشن نہ ہوسکے۔ سینیٹ نے حکومتی مخالفت کے باوجود قرآن پاک کے ناظرہ اور ترجمہ کے ساتھ تلاوت ‘ حفظ اور صحیح تلفظ کے ساتھ تعلیم اور تشہیر کرنے کا بل متعلقہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔

(جاری ہے)

یہ بل جے یو آئی کے سینیٹر حمد الله نے پیش کیا بل کی مخالفت وزیر مذہبی امور امین الحسنات نے کی اور کہا کہ اس بل کے ملا جلا بل قومی اسمبلی میں بھی زیر بحث ہے قومی اسمبلی سے وہ بل منظور ہونے کے بعد سینیٹ میں آنا ہے اس لئے اس بل کی منظوری کا انتظار کیا جائے تاہم چیئرمین سینیٹ کے مطالبہ پر بل کو منظور کرتے ہوئے متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا جائے ایوان نے متفقہ طو رپر بل کمیٹی کو مزید غور کیلئے بھجوا دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :