واپڈا کی نجکاری کے خلاف ہر سطح پر پر امن احتجاج کیا جائے گا ،یاسین خان کھوسہ

پیر 9 مارچ 2015 00:16

مانجھی پور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 9 مارچ 2015ء ) واپڈا کی نجکاری کے خلاف ہر سطح پر پر امن احتجاج کیا جائے گا اور حکومتی سطح پر ملازمین کے خلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بنایا جائے گا ان خیالات کا اظہار واپڈا ٹریڈ یونین کے رہنماؤں یاسین خان کھوسہ ، محمد نواز کھوسہ ، محمد مراد جمیل ، حضور بخش بگٹی ، امام ابخش ٹانوری ، اصغر علی چنہ ، راجہ چنہ ، نیاز احمد بروہی ، عبدالرؤف ، اخلا ق بلید ی ، ذولفقار چنہ و دیگر نے وفاقی حکومت کی جانب سے واپڈا کی نجکاری کے خلاف بھر پور احتجاج کرنے اور ملازمین کے حقوق کی تحفظ کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی سطح پر ملازمین کے خلاف خود ساختہ الزامات لگاکر واپڈا کو بیچا جارہا ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :