نصیرآباد،ڈی سی خدائے داد بلوچ کی زیرصدارت اجلاس

پیر 9 مارچ 2015 00:15

نصیرآباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 9 مارچ 2015ء)ڈی سی نصیرآباد خدائے داد بلوچ کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں 16مارچ سے شروع ہونے والی تین روزہ پولیو مہم کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں مہم کے حوالے سے درپیش مسائل پر تفصیلی غوروخوض کیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ تین روزہ مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمرکے 131936بچوں کو قطرے پلانے کے لئے 316موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ان میں 129فیمیل ٹیمیں بھی شامل ہیں جبکہ 33فکسڈ سینٹرز اور 27ٹرانزٹ یونٹ قائم کئے گئے ہیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی نصیرآباد نے کہا کہ ہمیں آنے والی نسل کو پولیو سے محفوظ رکھنے اور انہیں پاک ماحول فراہم کرنے کے لئے سخت محنت اور ایمانداری سے فرائض منصبی کی ادائیگی کرنا ہوگی ۔انہوں نے محکمہ ہیلتھ کے آفیسران پر زور دیا کہ وہ مہم کی کامیابی کے لئے دیا گیا ہدف ہرحال میں حاصل کریں۔