سماج دشمن عناصر کے خلاف انتظامی طور پر سختی سے نمٹا جائے گا ،طالب حسین لاشاری

پیر 9 مارچ 2015 00:14

مانجھی پور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 9 مارچ 2015ء ) سماج دشمن عناصر کے خلاف انتظامی طور پر سختی سے نمٹا جائے گا اور اس سلسلے میں عوام کی تعاون درکار ہے گزشتہ رات ناکہ بندی کے دوران ڈاکوؤں سے فائرنگ کے تبادلے کے بعد چھینی گئی موٹر سائیکل ماڈل 2015اور دیگر اشیاء برآمد ہوئے ان خیالات کا اظہار ایس ایچ او صحبت پور طالب حسین لاشاری نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ ڈی پی او جعفر آباد سید اشفاق انور کی خصوصی ہدایت پر پولیس گشت جاری ہے اور ناکہ بندی کے دوران سم شاخ نزد مولوی قادر بخش کے مقام پر موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا کہاتو انہوں نے فائرنگ کر دی پولیس کی جوابی فائرنگ میں ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل ماڈل 2015اور دیگرسامان چھوڑ کر فرار ہوگئے انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے معلومات فراہم کریں تاکہ ان کے تحفظ کو مزید موثر بنایا جاسکے ۔