پشاور پولیس نے کا روائی کرتے ہوئے مجرم اشتہاری کو گرفتار

پیر 9 مارچ 2015 00:13

پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 9 مارچ 2015ء ) پشاور پولیس نے کا روائی کرتے ہوئے مجرم اشتہاری کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے گاڑی اور پستول برآمد کر لی گلبر گ پولیس سٹیشن کے پولیس کے مطابق گزشتہ روز انکو باخبر زرائع سے اطلاع ملی کہ مجرم اشتہاری نو تھیہ بازار میں مو جود ہے جو اپنے گاڑی میں صدر کی جانب جا رہا ہے مخبر کی اطلاع پر پولیس نے کا روائی کر تے ہو ئے مجرم اشتہار ی کفا یت ولد جمعہ خان سکنہ بڈھ بیر کو نو تھیہ قدیم با زار میں گرفتار کر کے انکے قبضے سے مو ٹر کا ر اور پستول بر آ مد کر لی پولیس کے مطابق ملزم اشتہاری ہے جو مختلف نو عیت کے مقدما ت میں مطلو ب ہے تاہم پولیس نے مقد مہ درج کر کے تحقیقا ت شروع کر دی

متعلقہ عنوان :